We will keep fighting for all libraries - stand with us!
::: اپنے نبی محمد صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کے حقوق پہچانیے، اور ادا کیجیے (3) :::
::: إِیمان کی تکمیل کی شرط ، رسول اللہ محمدصلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم سے مُحبت :::
،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،اِیمان کی تکمیل کے لیے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم سے محبت کرنا اور اپنی جان سے بھی زیادہ محبوب اور حق دار ماننا اور اُن کی بیگمات کو اپنی مائیں ماننا فرض ہے
جی ہاں ، ایسا ہی ہے ، اور یہ ہی حق ہے ، اور جو کوئی ایسا نہیں کرتا وہ فاسق ہے، اللہ کا نافرمان ہے، اور اللہ جلّ ثناوہُ ایسے لوگوں کو ہدایت نہیں دیتا،
اللہ باری تعالیٰ کا فرمان ﴿قُل اِن کَانَ آبَاؤُکُم وَاََبنَآؤُکُم وَاِخوَانُکُم وَاََزوَاجُکُم وَعَشِیرَتُکُم وَاََموَالٌ اقتَرَفتُمُوھَا وَتِجَارَۃٌ تَخشَونَ کَسَادَھَا وَمَسَاکِنُ تَرضَونَہَا اََحَبَّ اِلَیکُم مِّنَ اللّہِ وَرَسُولِہِ وَجِہَادٍ فِی سَبِیلِہِ فَتَرَبَّصُوا حَتَّی یَاَتِیَ اللّہُ بِاََمرِہِ وَاللّہُ لاَ یَہدِی القَومَ الفَاسِقِینَ::: (اے رسول )آپ فرما دیجیے ، کہ ، اگر تُم لوگوں کو اپنے باپ دادا اور بیٹے اور بھائی اور بیویاں اور خاندان اور جو مال تُم لوگ جمع کرتے ہو اور وہ تجارت جِس کے خراب ہونے کا ڈر ہے اور گھر جو تُمہیں پسند ہیں (اگر یہ سب کچھ )تُم لوگوں کو اللہ اور اُس کے رسول اور اللہ کی راہ میں جِہاد کرنے سے زیادہ محبوب ہیں تو پھر انتظار کرو یہاں تک کہ(دُنیا اور آخرت میں تُمہاری ذلت و تباہی کے لیے ) اللہ کا حُکم آ جائے اور (اگر ایسا ہی کرتے رہو گے(تو یاد رکھو)اللہ فاسق قوم کو ہدایت نہیں دیتا﴾سورت التوبہ(9)/آیت 24 ،
اور اللہ تعالیٰ نے فرمایا ﴿ النَّبِیُّ اََولَی بِالمُؤمِنِینَ مِن اََنفُسِہِم وَاََزوَاجُہُ اَُمَّہَاتُہُم :::نبی (مُحمدصلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم)اِیمان والوں پر اُن کی اپنی جانوں سے زیادہ حق رکھتے ہیں اور اُن کی بیویاں اِیمان والوں کی مائیں ہیں﴾سورت الاحزاب (33)/آیت 6 ،
محترم قارئین،دیکھ لیجیے ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کو اپنی ہر چیز سے زیادہ محبت نہ کرنے والا اللہ کے ہاں فاسق ہے ، اور اُن صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کو اپنی ماں نہ سمجھنے والا اللہ کا نافرمان ہے،،،،،،،،،،،،،سنیے اور سنایے، اِن شاء اللہ خیر کا سبب ہو گا ،،،والسلام علیکم۔
22 Views
Uploaded by Adil Suhail on